روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کی فوج سے حکومت کا تختہ الٹنے کا مطالبہ کردیا۔
روسی صدر نے ملک کی سکیورٹی کونسل کے ساتھ میٹنگ کی جس میں انہوں نے یوکرینی فوج سے حکومت کا تختہ الٹنے کا مطالبہ کیا۔
اس کے ساتھ ساتھ پیوٹن نے یوکرینی حکومت کو دہشتگرد، منشیات کا عادی گینگ اور ہٹلر کا پیروکار قرار دیا۔
خبرایجنسی کے مطابق روسی سدر نے یوکرینی فوج سے اقتدار اپنے ہاتھ میں لینےکا مطالبہ کیا اور کہا کہ یوکرینی فوج اقتدار اپنےہاتھ میں لے، اس سے ہمارے لیے منشیات کے عادی ٹولے کے مقابلے میں بات کرنا زیادہ آسان ہوجائے گا۔
روسی صدر نے الزام لگایا کہ یوکرینی فوج غیرملکی اشارےپراپنے ہی شہروں پربمباری کررہی ہے، یوکرینی فوج حکومت کی جانب سےشہریوں کو ڈھال بنانےکی کوشش ناکام بنائے۔
خیال رہے کہ یوکرینی صدر ولودومیر زیلینسکی کی نیٹو رکنیت کے حوالے سے غیرجانبدار رہنے کی پیشکش کے جواب میں روسی صدر نے مذاکرات کی دعوت قبول کرلی ہے تاہم یہ واضح نہیں یوکرین کون مذاکراتی وفد میں شامل ہوگا۔
روس نے بیلاروس کے دارالحکومت مسنک میں یوکرین سے مذاکرات کیلئے بیلاروس کے صدر کو آگاہ کردیا ہے۔