ایران کسی بھی وقت اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے،امریکی میڈیا

ایران کسی بھی وقت اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے،امریکی میڈیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اور اسرائیلی عہدیداروں نے آج کسی بھی وقت اسرائیل پر ایرانی حملے کی وارننگ جاری کردی ہے۔

تین امریکی اور اسرائیلی عہدے داروں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ایران آج کسی بھی وقت ممکنہ طور پر اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے۔

حال ہی میں حماس اور حزب اللہ کے سینیئر رہنماو¿ں کی ہلاکتوں کے جواب میں اسرائیل پر ایران کے ممکنہ حملے کے پیش نظر امریکی سنٹرل کمانڈ کے جنرل مائیکل کوریلا نے اسرائیل کا دورہ کیا۔

امریکی نیوز ویب سائٹ Axios نے دو امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ جنرل کوریلا کا حالیہ دورہ اسرائیل، ایران اور حزب اللہ کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد ایک اسٹریٹجک اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Axios نے رپورٹ کیا کہ مائیکل کوریلا کے دورے کا مقصد بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر اتحادیوں کو متحرک کرنا ہے اور اسرائیل کے دفاع کو یقینی بنانا ہے جیسے 13 اپریل کو ایرانی حملے کیخلاف اسرائیل کا دفاع کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ تین امریکی اور اسرائیلی عہدے داروں نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ایران ا?ج اسرائیل پر حملہ کر دے گا۔