ُبنگلہ دیش کے قائد مجیب الرحمن کا مجسمہ نذر آتش،وزیر اعظم ہاﺅس اورچیف جسٹس کے گھر توڑ پھوڑ

ڈھاکہ۔۔حسینہ واجد کے استعفے کے بعد مظاہرین نے بنگلہ دیش کے بانی مجیب الرحمن کا مجسمہ نذرآتش کر دیا جبکہ وزیر اعظم ہاﺅس گھسے گئے جہاں توڑ پھوڑ کی اور بعد ازاں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے گھر میں داخل ہوگئے اور توڑ پھوڑ کے علاوہ سامان بھی ساتھ لے گئے

شیخ حسینہ کے استعفیٰ دینے پر دارالحکومت ڈھاکہ اور دیگر شہروں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور خوب جشن منایا

بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہروں نے وزیر اعظم کو استعفی دیکر بھاگنے پر مجبور کردیا۔ مختلف شہروں میں بپھرے مظاہرین نے جلاو گھیراو کیا

حسینہ واجد کے ملک چھوڑنے کے بعد فوج نے اقتدار کا سنبھال لیا ہے

مشتعل افراد نے دارالحکومت میں وزیر داخلہ اسد الزماں خان کمال کے گھر پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی۔ ہزاروں مظاہرین گیٹ توڑ کر وزیر داخلہ کے گھر میں داخل ہوئے۔ جس کے بعد گھر سے دھواں نکلتا بھی دیکھا گیا۔

دوسری جانب شیخ حسینہ کے بیٹے اور وزیر اطلاعات جو اس وقت امریکہ میں موجود ہیں نے آرمی چیف کو دھمکی دی ہے کہ وہ کوئی غیر قانونی عمل نہ کریں اور انہیں کہا کہ تمہارا فرض ہے کہ ملک اور قوم کی حفاظت کریں گے ،غیر قانونی طریقے سے اقتدار میں آنے کے لئے کوئی کوشش نہ کی جائے اور ایسا میں کسی صورت نہیں ہونے دوں گا ۔