ٹرمپ سازشی اور خطرناک،باراک اوباما نے امریکی قوم کو آگاہ کردیا

ٹرمپ سازشی اور خطرناک،باراک اوباما نے امریکی قوم کو آگاہ کردیا

واشنگٹن: سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ 78 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ، جو سازشی نظریات کو فروغ دے رہے ہیں، صرف اپنے ذاتی مفادات کی فکر میں ہیں، یہ امریکہ کے لئے خطرناک شخص ہیں

امریکی میڈیا کے مطابق، سابق صدر نے شکاگو میں ڈیموکریٹک پارٹی کے نیشنل کنونشن کے دوسرے دن خطاب کرتے ہوئے موجودہ صدر جو بائیڈن کو اپنا دوست قرار دیا۔

باراک اوباما نے جو بائیڈن کے کاموں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ ہمیشہ موجودہ صدر جو بائیڈن کو امریکی اقدار اور جمہوریت کے تحفظ پر یاد رکھے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے باراک اوباما نے کہا کہ ریپبلکن صدارتی امیدوار (ڈونلڈ ٹرمپ) جھوٹ پھیلانے اور غلط بیانی کرنے کا الزام عائد کرتے ہیں کہ ملک اتنی زیادہ تقسیم ہو چکا ہے کہ اسے دوبارہ جوڑنا ناممکن ہے۔

باراک اوباما نے واضح کیا کہ ہم ٹرمپ کی مزید 4 سالہ حکمرانی نہیں چاہتے کیونکہ اس کے نتائج بہت مہلک ہوں گے۔ ہم افراتفری اور جھوٹ کے مزید 4 سال برداشت نہیں کر سکتے۔

سابق صدر نے اپنی جماعت کی جانب سے صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کملا ہیرس ملک کی نئی صدر بننے کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور انہیں امریکی اقدار کی اہمیت کا مکمل ادراک ہے۔