حسن نصراللہ اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت کابدلہ لیا، پاسداران

حسن نصراللہ اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت کابدلہ لیا، پاسداران

تہران۔ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ اور تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کے جواب میں قابل اسرائیل پر حملہ کیا گیا ہے ۔ایرانی سرکاری خبرایجنسی فارس کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کے سینئر کمانڈر سمیت حماس اور حزب اللہ کے سربراہان کو شہید کیا گیا جس کے جواب میں مقبوضہ خطے پر درجنوں میزائل داغے ہیں۔پاسداران انقلاب نے کہا کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کو بیروت، حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور بریگیڈیئر جنرل عباس نیلفروشان کی اسرائیل کے ہاتھوں شہادت کے جواب میں مقبوضہ خطے کے مرکزی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ پاسداران انقلاب نے اسرائیل کے سیکیورٹی اہداف اور اہم فوجی مراکز پر درجنوں بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔پاسداران انقلاب نے صہیونی حکومت کو خبردار کیا کہ اسرائیل اگر ایران کے جائز جواب پر فوجی ردعمل کا ارادہ رکھتا ہے تو اس کو بدترین اور تباہ کن حملوں کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔پاسداران نے بیان میں واضح کیا کہ انہوں نے اسرائیل پر حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنے قانونی حق دفاع کے تحت اور امریکا آشیرباد سے صہیونی حکومت کی جانب سے بدترین جرائم کے ذریعے لبنان اور فلسطین کے شہریوں کو نشانہ بنانے کے خلاف کیا ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران تل ابیب میں تین اسرائیلی ملیٹری بیسز کو نشانہ بنایا گیا۔ فائر کیے گئے 80 میزائل مقبوضہ خطے میں اہداف پر لگے ہیں