حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ، تین افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

بیروت۔حزب اللہ کے اسرائیلی فوجی چھاؤنی پر ڈرون حملے میں تین افراد ہلاک اور 67 زخمی ہوئے۔الجزیرہ نے اسرائیلی آرمی ریڈیو کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ نے بنیامینہ میں گولانی بریگیڈ کے کیمپ کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین افراد جان سے گئے اور 67 زخمی ہوئے۔

ایک بیان میں حزب اللہ نے کہا کہ اس نے اتوار کی شام حیفا شہر کے جنوب میں اسرائیلی فوجی تربیتی مرکز پر ڈرون حملہ کیا۔ اسرائیلی ایمبولینس سروس کے سربراہ نے بتایا کہ زخمیوں میں سے چار افراد کی حالت نازک ہے۔دوسری جانب، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اتوار کو مزید 34 فلسطینی ہلاک ہوئے۔ مقامی طبی ذرائع کے مطابق ان شہداء میں پانچ بچے بھی شامل ہیں جو اسرائیلی ڈرون حملے کے وقت شاتی پناہ گزین کیمپ میں فٹ بال کھیل رہے تھے۔