میزبانوں نے شہزادہ چارلس کو نشہ آور قہوہ پلا دیا

لندن ۔برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو بحرالکاہل کے جزیرے سموآ کے دورے کے دوران نشہ آور قہوہ پلایا گیا۔ اس کا مقصد انہیں ماحول کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں آگاہ کرنا تھا تاکہ اس کے تدارک کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔

بادشاہ چارلس کو سیموئن ہائی چیف کے طور پر نامزد کیا گیا اور استقبالیہ تقریب میں انہوں نے روایتی نشہ آور قہوہ پیا۔ اس تقریب میں وہ مقامی باشندوں کے درمیان موجود تھے اور انہیں ہائی چیف کے طور پر عزت دی گئی۔

چارلس سوم اس وقت آسٹریلیا اور سموآ کے گیارہ روزہ دورے پر ہیں۔ یہ ان کا کینسر کی تشخیص کے بعد پہلا بڑا غیر ملکی دورہ ہے۔ جزیرے کا یہ نشہ آور مشروب روایتی طور پر اہمیت رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے سابق نائب وزیرِاعظم 2022 میں ایک مقامی ریستوراں میں غلطی سے بہت زیادہ قہوہ پینے کے بعد اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ بادشاہ چارلس کو یہ قہوہ ناریل کے خول میں پیش کیا گیا۔