امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے فیس بک سے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی پرقع پہننے والی مسلمان خواتین کے خلاف 2018 میں کی گئی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔
میٹا کی جانب سے برطانوی وزیر اعظم کے تبصرے کو نفرت انگیز قرار دیا گیا، جنہوں نے ڈیلی ٹیلیگراف میں ایک کالم میں برقع پہننے والی مسلمان خواتین کو ’لیٹر باکس‘ سے تشبیہ دی تھی۔
عرب نیوز کے مطابق بگ برادر واچ (بی بی ڈبلیو) نامی ایک ادارے نے فیس بک پر تجرباتی طور پر کچھ جعلی اکاؤنٹس بنائے جس پر بورس جانسن کے ماضی میں کیے گئے تبصرے کو تحریر کیا تو کمپنی نے ان کمنٹس کو نفرت انگیز، ہراسانی اور بلنگ قرار دیا اور اسے فیس بک سے ہٹا دیا۔
بگ برادر واچ نے فیک اکاؤنٹ سے بورس جانسن جیسی پوسٹ شیئر کی جس میں برقع پوش خواتین کو دکھایا گیا اور ساتھ ہی لکھا گیا کہ یہ کیسی احمقانہ بات ہے کہ لوگ یوں لیٹر باکس بن کر گھومیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک مرتبہ بورس جانسن نے برقع پوش مسلمان خواتین کو ’بینک ڈکیت‘ کہا تھا۔