واشنگٹن۔دنیا کے مشہور ٹیکنالوجی جائنٹ، سب سے امیر شخص اور سوشل میڈیا کمپنی ایکس کے مالک ایلون مسک نے امریکی معیشت کے حوالے سے گہرے خدشات ظاہر کیے ہیں۔
ایلون مسک نے ایک پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا کہ امریکی معیشت دیوالیہ ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت امریکی قرضہ 36.17 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے، جو کہ ایک سنگین اور خطرناک صورتحال ہو سکتی ہے۔
ایلون مسک کے یہ خیالات امریکی عوام اور پالیسی سازوں کے لیے ایک وارننگ کی طرح ہیں اور اس سے ممکنہ اقتصادی بحران کے بارے میں گہری تشویش پیدا ہوئی ہے۔