ریاض۔مکہ مکرمہ میں جعلی سونے کے کاروبار اور عمرہ زائرین کو دھوکہ دینے والے 10 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مکہ مکرمہ پولیس کے مطابق یہ گروہ غیر قانونی طور پر سونے کی خرید و فروخت کے دھندے میں ملوث تھا۔ ملزمان عمرہ زائرین سمیت دیگر افراد کو جعلی سونے کے سکے اور بسکٹ فروخت کرکے دھوکہ دے رہے تھے۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔