سعودی وزارت حج نے عمرہ زائرین کے لیے نئےضوابط جاری کر دیے۔سعودی حکومت کی جانب سے جاری نئے ضوابط کے تحت سعودی عرب آنے والے عمرہ زائرین کو آن لائن ویزاحاصل کرنا ہوگا۔
وزارت حج کے مطابق آن لائن عمرہ ویزامیڈیکل انشورنس ہولڈر کو دیاجائےگا۔دوسری جانب سعودی وزارت حج نے پی سی آرٹیسٹ رپورٹ اورہوٹل قرنطینہ کی پابندی ختم کردی ہے جب کہ عمرہ اورزیارت کےدوران سماجی فاصلےکی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔نئے ضوابط میں بتایا گیا ہے کہ مسجدالحرام اورمسجد نبویؐ میں نماز کے لیے اجازت ناموں کاحصول ضروری نہیں۔