انقرہ (مانٹیرنگ ڈیسک )ترکیہ کے صوبہ موگلا کے ضلع داتا کے ساحل پر 6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ترک ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ پریذیڈنسی نے بتایا کہ ترکیہ کے صوبہ موگلا کے ضلع داتا کے ساحل پ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر شدت 6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز 20.41 کلومیٹرگہرائی میں تھا۔زلزلے سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے
