یروشلم (مانٹیرنگ ڈیسک )ایران کی اسرائیل پر میزائل حملوں کی نئی لہر میں 4 افراد ہلاک اور 103 زخمی ہوگئے۔ وام نے اسرائیلی ایمرجنسی سروس کے حوالے سے بتایا کہ پیر کو ایرانی میزائلوں نے تل ابیب سمیت مختلف مقامات کو نشانہ بنایا جس سے کافی جانی نقصان ہوا، اب تک 4 افراد کے ہلاک اور 103 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
ایرانی نیوز ایجنسی (ارنا) کے مطابق پاسداران انقلاب نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اسرائیل پر میزائل حملوں کا نیا دور شروع کیا ہے جس کا ہدف اسرائیلی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ہے۔