ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ،ایران کا اسرائیل میں بیلسٹک میزائلوں سے حملہ 5 زخمی اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ موساد کے آپریشن سینٹرتباہ

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کا اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے تازہ حملہ 5 افراد زخمی حملوں میں اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ اور موساد کے آپریشن سینٹر میں آگ بھڑک اٹھی،ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق منگل 17 جون کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کے بعد کیے گئے ایران کے تازہ میزائل حملے میں کے بعد اسرائیلی افواج نے متعدد میزائلوں کو فضا میں ناکارہ بنادیا، ایران نے 10 میزائل داغے تھے، اسرائیلی شہری پناہ گاہوں سے باہر آ سکتے ہیں،خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے منگل کے روز دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے تل ابیب میں اسرائیل کی غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا ہے.

سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر کیے گئے ایک بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ ’ہم نے تل ابیب میں صہیونی حکومت کی فوج کی ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی ’امان‘ اور صہیونی حکومت کی دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کے مرکز ’موساد‘ کو نشانہ بنایا ہے، جو اس وقت آگ کی لپیٹ میںہے،اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کے منصوبے کو امریکی صدر نے مسترد کردیا تھا لیکن اب کھلی دھمکی دی ہے،دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں معلوم ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کہاں چھپے ہوئے ہیں،ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کرنے نہیں جارہے کم از کم اس وقت ہمارا ایسا ارادہ نہیں، لیکن ہم نہیں چاہتے کہ شہریوں یا امریکی فوجیوں پر میزائل گریں، ہمارا صبر جواب دے رہا ہے، دوسری جانب امر یکہ کے صدر ایران اسرائیل کشیدگی میں جلتی پر تیل ڈال رہے ہیں، چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران اسرائیل کشیدگی میں جلتی پر تیل ڈال رہے ہیںوہ اس تنازع کو بڑھاوا دے رہے ہیں،چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران اور اسرائیل میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے کام کر رہے ہیں.

ایران اور اسرائیل میں سفارتی عملہ متعلقہ محکموں سے رابطے میں ہے، ایران اوراسرائیل سے چینی باشدوں کے انخلا پرتیزی سےکام ہورہاہے، دوسری جانب ایرانی حملوں سے اسرائیلی خوفزدہ ہو گئےہم میزائلوں سے تنگ آچکے ہیں‘، جنگ سے خوفزدہ اسرائیلی کشتیوں کے ذریعے ملک سے فرار ہونے لگے ،تل ابیب: ایران اسرائیل جنگ کے دوران ایرانی میزائل حملوں سے تنگ اسرائیلی سمندری راستے سے ملک سے فرار ہونے لگے،اسرائیلی اخبار ہارٹز کی ایک رپورٹ کے مطابق فضائی حدود بند ہونے اور پروازیں معطل ہونے کے بعد اسرائیلی شہری کشتیوں کی ذریعے ملک چھوڑ کر قبرص جانے لگے ہیں۔