کویت کی حکومت نے اپنے قیام کے چند ماہ بعد ہی منگل کو استعفیٰ دے دیا ہے جس سے جس سے ملک میں نئی غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عرب ملک اس وقت بدترین سیاسی بحران سے دوچار ہے کیونکہ اس بحران کی وجہ سے ملک میں اقتصادی اور سماجی اصلاحات کا عمل تعطل کا شکار ہو گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے کونا نے رپورٹ کیا کہ کویت کے وزیر اعظم شیخ صباح الخالد الحمد الصباح نے کابینہ کا استعفیٰ ولی عہد کو پیش کر دیا۔
یہ پیشرفت ایک ایسے موقع سامنے آئی ہے جب رواں ہفتے کے آخر میں پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد کے لیے ووٹنگ ہونی تھی تاکہ انہیں عہدے سے ہٹایا جا سکے۔
یہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں کویت کی تیسری اجتماعی حکومت کا استعفیٰ ہے، حال ہی میں دسمبر میں حزب اختلاف کو مطمئن کرنے کے لیے کچھ نئے چہروں کو وزارتوں کے لیے چنا گیا تھا اور اب ان کے استعفے اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ وہ اصلاحات کرنے میں ناکام رہے۔