بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک )چین کے مرکزی بینک نے قدرتی آفات سے تحفظ کے لیے 100 بلین یوآن کریڈٹ سپورٹ کا اضافہ کیا ہے۔چائنا گلوبل نیوز نیٹ ورک(سی ٹی جی این)پیپلز بینک آف چائنا (پی بی او سی )سے جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ چین کے مرکزی بینک نے سیلاب پر قابو پانے اور قدرتی آفات سے نجات اور آفات کے بعد کی تعمیر نو میں مدد کے لیے اپنے زرعی اور چھوٹے کاروبار کے لیے کریڈٹ سپورٹ کی مد میں 100 بلین یوآن (تقریباً 14 بلین ڈالر) کا اضافہ کیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد مالیاتی اداروں کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ کاروباری اداروں، خاص طور پر مائیکرو اور چھوٹے کاروباری اداروں اور انفرادی کاروباروں کے ساتھ ساتھ بیجنگ اور ہیبی، جیلن، شانڈونگ اور گانسو کے صوبوں سمیت آفت زدہ علاقوں میں زرعی اور افزائش کے اداروں اور کسانوں کے لیے کریڈٹ سپورٹ میں اضافہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی بینک اپنی مقامی شاخوں پر زور دے گا کہ وہ نئے ریلڈنگ کوٹہ کا بھرپور استعمال کریں۔ یہ مالیاتی اداروں کو سیلاب پر قابو پانے، ڈیزاسٹر ریلیف اور آفات کے بعد کی تعمیر نو کے لیے مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بھی رہنمائی کرے گا، اور کاروباری اداروں کو دوبارہ کام اور پیداوار شروع کرنے میں مدد دے گا۔