پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک):فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرابلوچ نے یہاں پاکستانی برادری کے ساتھ ملاقات کی اورپاکستان اور فرانس کے تعلقات کو فروغ دینے میں اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کی اہمیت پر زور دیا،پیرس میں پاکستانی سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستانی سفارتخانے کے اتحاد کو فروغ دینے، کمیونٹی کی معاونت کرنے اور ثقافتی و معاشی روابط کو مضبوط بنانے کے عزم کو اجاگر کیا گیا،ممتاز زہرابلوچ نے پاکستان اور فرانس کے تعلقات کو فروغ دینے میں اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات کے شرکاء نے سفارتخانے کی مسلسل معاونت اور کمیونٹی کے ساتھ جامع رابطے کو سراہا۔
