برطانیہ میں صحافیوں کا غزہ کے ساتھیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں صحافیوں نے لندن کے وسطی علاقے میں جمع ہو کر غزہ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا، جس کا پس منظر رواں ہفتے کے آغاز میں اسرائیلی فوج کے دو فضائی حملے ہیں جن میں پانچ صحافی مارے گئے تھے،فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق برطانیہ کی نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے ارکان نے وزیرِاعظم کئیر سٹارمر کی رہائش اور دفتر ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر احتجاج کیا، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ میڈیا ورکرز کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور ان حملوں کے ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے،مظاہرے کے بعد شرکاء نے ایک یادگاری تقریب منعقد کی، جس میں ان 200 سے زائد صحافیوں کے نام بلند آواز میں پڑھے گئے، جو صحافتی نگراں تنظیموں کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے دوران غزہ میں مارے گئے ہیں۔