واشنگٹن(ًمانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قدامت پسند سیاسی کارکن چارلی کرک کے قتل کے بعد کہا ہے کہ سیاسی تشدد کے ذمہ داروں کو ہر صورت سزا دی جائے گی۔ تاس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ان کی انتظامیہ ان تمام افراد اور تنظیموں کے خلاف کارروائی کرے گی جو اس واقعے یا دیگر سیاسی تشدد میں ملوث رہے ہیں۔
انہوں نے “ریڈیکل بائیں بازو” کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی پرتشدد سیاست نے بے گناہ افراد کی جانیں لی ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ قاتل کی گولی چارلی کرک کی آواز خاموش نہ کر سکی، اور ان کا پیغام نسل در نسل زندہ رہے گا۔ یاد رہے کہ چارلی کرک کو بدھ کے روز یوٹاہ کی ایک یونیورسٹی میں تقریب کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔