تل ابیب (ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ مشرق وسطی کے ایک نئے تاریخی دور کا آغاز ہے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو لگ رہا تھا ہم غزہ میں امن کی کوششوں پر وقت ضائع کر رہے ہیں، غزہ میں توجہ اب تعمیر نو کی طرف ہونی چاہیے، اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تاریخ ساز لمحہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بندوقیں خاموش ہو رہی ہے، امن آرہا ہے، عرب اور مسلم ممالک نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے زور ڈالا ہے، لوگوں کو لگ رہا تھا ہم غزہ میں امن کی کوششوں پر وقت ضائع کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے وہ سب کچھ جیت لیا ہے جو طاقت کے بل پر جیتا جا سکتا تھا۔ وقت آگیا ہے کہ میدانِ جنگ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیابیوں کو مشرقِ وسطیٰ کے لیے خوشحالی کے حتمی انعام میں تبدیل کیا جائے، اسٹیو وٹکوف نے امن معاہدے کے لیے بہت محنت کی واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایئر فورس ون طیارہ تل ابیب میں لینڈ ہوا، جہاں ان کا استقبال اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے کیا۔
اسرائیلی پارلیمنٹ پہنچنے پر اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ یہ واقعی ایک شاندار دن ہے، یقین ہے حماس غیر مسلح ہونے کے منصوبے پر عمل کرے گی یرغمالیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم اِن کے لیے بہت خوش ہیں، وہ خوش ہوں گے اور ایک شاندار زندگی گزاریں گے۔