واشنگٹن(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاک افغان جنگ بندی کرانے کو تیار ہوگئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو میرے لئے بہت آسان ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان جھڑپیں ہو رہی ہیں، نوبل انعام کیلئے نہیں زندگیاں بچانے کیلئے جنگیں رکوا رہا ہوں امریکی صدر نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی، پاکستانی وزیراعظم نے کہا میں نے لاکھوں زندگیاں بچائیں ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے 8 جنگیں رکوائیں، کوئی دوسرا امریکی صدر ایک بھی جنگ نہیں رکوا سکا۔
