غزہ(ویب ڈیسک ) اسرائیل کا ایک بار پھر غزہ پر فضائی حملہ کر کے ایک ہی خاندان کے 11 افراد شہید کر دیئے ،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی جارحیت نے ٹرمپ کا غزہ امن معاہدہ روند ڈالا، اسرائیلی طیارے نے گھر لوٹتے فلسطینی خاندان کو نشانہ بنایا شہید ہونے والوں میں سات معصوم بچے، تین خواتین شامل ہیں، حماس نے اپنے سخت ردِ عمل میں کہا کہ یہ حملہ جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے حماس کے مطابق اسرائیل نے جنگ بندی کے بعد سے گولہ باری اور فائرنگ میں 28 فلسطینیوں کو شہید کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کر دیں، مجموعی تعداد 135 ہوگئی، ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی اسیران کی لاشوں پر تشدد اور پھانسی دینے کے نشانات ہیں غزہ کے ڈاکٹروں کے مطابق لاشیں ہتھکڑیوں، آنکھوں پر پٹیوں اور گولیوں کے زخموں کے ساتھ واپس کی گئیں اسرائیل نے یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی میں تاخیر پر غزہ کیلئے امدادی ٹرکوں کی تعداد نصف کر دی دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے انتباہ کیا ہے کہ غزہ میں متعدی بیماریاں قابو سے باہر ہو رہی ہیں، صرف 13 ہسپتال جزوی فعال ہیں۔