امریکی صدر جوبائیڈن نے مائیکل ریٹنی کو سعودی عرب میں نیا امریکی سفیر نامزد کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس نے کیرئیر ڈپلومیٹ مائیکل ریٹنی کی سعودی عرب میں بطور امریکی سفیر نامزدگی کی تصدیق کی ہے۔
اس سے قبل مائیکل ریٹنی ریٹنی عراق، لبنان، مراکش، قطر اور اسرائیل میں سفارتی خدمات انجام دےچکےہیں جب کہ وہ شام میں امریکا کے نمائندہ خصوصی بھی رہ چکے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ مائیکل ریٹنی تین دہائیوں میں سعودی عرب میں بطور سفیر تعینات ہونے والے پہلے کیرئیر ڈپلومیٹ ہیں۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق مائیکل ریٹنی کو عربی اور فرنچ زبان پر بھی عبور حاصل ہے جب کہ وہ دوحہ میں امریکی سفارتخانے میں ڈپٹی چیف آف مشن رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ سفارتی حیثیت میں بیروت اور بغداد میں بھی ذمے داریاں انجام دے چکے ہیں۔مائیکل ریٹنی کو مشرق وسطیٰ کے معاملات کے حوالے سے تجربہ کار شخصیت قرار دیا جاتا ہے اور وہ مشرق وسطیٰ میں زیادہ خدمات انجام دے چکے ہیں۔