میانمارکی عدالت نےکرپشن کے الزام میں معزول رہنما آنگ سان سوچی کو 5 سال جیل کی سزا سنادی۔
خبر ایجنسی کے مطابق تازہ ترین مقدمے میں سوچی پر 6 لاکھ ڈالر رشوت لینے کا الزام لگایا گیا ہے، آنگ سان سوچی کے خلاف بدعنوانی کےکئی مقدمات زیر سماعت ہیں۔
خبرایجنسی کا کہنا ہےکہ آنگ سان سوچی کے خلاف مقدمات میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی شامل ہے، آنگ سان سوچی کے خلاف مقدمات میں بدعنوانی اور انتخابی دھوکا دہی بھی شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق تمام الزامات ثابت ہونے پر سوچی کو مجموعی طور پر 100 سال سے زائد قید ہوسکتی ہے۔
خیال رہےکہ گزشتہ سال فروری میں حکومت کی برطرفی کے بعد سے آنگ سان سوچی فوجی حراست میں ہیں، آنگ سان سوچی کو کورونا وائرس سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر مقامی عدالت نے 4 سال قیدکی سزا سنائی تھی، بعد ازاں فوج کے سربراہ نے آنگ سان سوچی کو جزوی معافی دیتے ہوئے ان کی 4سال قید کی سزا کم کرکے 2 سال کردی تھی۔