افغانستان میں طالبان حکومت نے شوال کا چاند نظر آنے اور کل مورخہ یکم مئی بروز اتوار عید الفطر کا اعلان کردیا۔
افغانستان کی سپریم کورٹ کے سربراہ مولوی عبدالحکیم کے مطابق ملک میں چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں اور اتوار کو ملک میں عید الفطر منائی جائے گی۔
افغان وزارت داخلہ کے مطابق فراہ، غزنی، قندھار اور غور سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔
طالبان کے ترجمان و نائب وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے بھی عید الفطر کا اعلان کیا اور تمام افغانوں کو عید کی مبارکباد دی۔
خیال رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد وہاں عید الفطر پیر 2 مئی کو ہوگی۔