طالبان سپریم لیڈر ملا ہبت اللہ اخوندزادہ نے خواتین کو مکمل برقع پہننے کا حکم دے دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان سپریم لیڈر نے حکم جاری کیا ہے کہ خواتین عوامی مقامات پر سر سے پاؤں تک ڈھانپنے والا برقع پہنیں۔
رپورٹ کے مطابق ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سر سے پاؤں تک ڈھانپنے والا برقع روایتی اور محترم ہے۔
اس حوالے سے امارت اسلامی افغانستان کے کسی عہدیدار کا ردعمل تاحال سامنے نہیں آ سکا ہے۔