بھارتی دارالحکومت نئی دلی کی 4 منزلہ تجارتی عمارت میں آگ لگنے سے 27افراد ہلاک اور 12افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ جمعے کی شام کو آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لےلیا۔
رپورٹس کے مطابق جس وقت آگ لگی اس وقت 70سے زائد افراد عمارت میں موجود تھے، عمارت میں پھنسے افراد کو کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر رسیو ں کی مدد سے نکالا گیا تاہم آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ 2 افرادکو شک کی بنیاد پر گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے واقعے میں مرنے والوں کے لواحقین کو دو ،دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔