کوٹلی ۔۔۔وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق منگل کی صبح دو روزہ دورے پر کوٹلی پہنچ گئے۔
کوٹلی سے فتح پور تھکیالہ جاتے ہوئے وزیر اعظم کا جگہ جگہ والہانہ اور فقید المثال استقبال کیا گیا جہاں سینکڑوں افراد آزاد کشمیر کے جھنڈے لیکر امڈ آئے اور وزیراعظم کے حق میں پرجوش نعرے لگائے
ان کے گلے میں ہار ڈالے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ اس موقع لوگوں نے وزیراعظم آزادکشمیر کے حق میں نعرے بازی کی
وزیراعظم چوہدری انوار الحق اپنی گاڑی سے باہر نکل آئے اور عوام کی بے لوث محبت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
موسٹ سینئر وزیر کرنل وقار احمد نور، چوہدری اظہر صادق، جاوید اقبال بڈھانوی، چوہدری محمد رشید، میاں عبدالوحید، چوہدری قاسم مجید، نثار انصر ابدالی، ملک محمد ظفر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے منگل کے روز 4 کروڑ 85الاکھ 48 ہزرار کی لاگت کے امپرومنٹ و ری کنڈیشنگ منصوبہ قمروٹی سپلائی بازار تا سیکڑ گلی روڈ کا سنگ بنیاد رکھا یہ منصوبہ دو سال کی مدت میں مکمل ہوگا۔