اسلام آ باد (نیوز رپورٹر)وزیر اطلاعات برائے آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ نریندر مودی ایک پاگل،جنونی اور نفسیاتی مریض شخص ہے جس کی حماقتوں اور جنونی پن کی وجہ سے دنیا کا امن خطرے میں ڈال دیا ہے،مودی سرکار اور بھارتی میڈیا کی جانب سے پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کے ذریعے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر دنیا کے سامنے یہ جھوٹا بیانیہ بنانے کی ناکام کوشش کی گئی کہ ان حملوں میں پہلگام واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ،ایسا نفسیاتی اور پاگل شخص کا ہندوستان کی ڈیڑھ ارب آبادی کا وزیراعظم ہونا المیہ ہے،مودی سرکار کی پاکستان پر جارحیت سے مسئلہ کشمیر ایک بار پھر دنیا میں ابھر کر سامنے آیا ہے.
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیرحل کرنا چاہتے ہیں تو اقوام متحدہ کی قرارداوں پر عملدرآمد کرائیں، محمد مظہر سعید شاہ نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ کی بنیاد بنا کر بھارت کی جانب سے پاکستان پر جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، کشمیری قوم ایک عرصے سے ہندوستانی دہشتگردی کا شکار ہیں،پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے ثبوت پیش کئے جائیں،اس قدر حساس اور ریڈ ذون کے اندر واقع علاقےمیں جہاں پر فوجی یونٹ اور پولیس چوکی واقع ہو اس طرح کا دہشتگردی کا واقعہ ہونا اور کوئی بھی دہشتگر پکڑا نہ جانا حیرت انگیز ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پہلگام واقعے کے فورا” بعد بغیر کسی تحقیق کےپاکستان کو اس میں ملوث قرار دیگر اس کیخلاف جارحیت نے گجرات کے قصائی اور ایک نفسیاتی شخص کے پاگل پن اور پاکستان دشمنی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے،مودی جیسا پاگل شخص اخلاقیات اور قدروں سے عاری اور نابلد ہے اور اس جیسے بیمار ذہنی مریض کا ڈیڑھ ارب آبادی کا نمائندہ ہونا المیہ ہے.
ہندوستانی عوام کو اس بارے میں سوچنا چاہیئے، یہ شخص کسی بھی مہذب معاشرے میں رہنے کے قابل بھی نہیں ہے، بھارتی میڈیا اور مودی سرکار کے جھوٹ دنیا کے سامنے آچکے ہیںاور بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد جو جھوٹا بیانیہ دنیا کے سامنے پیش کیا گیا وہ پاکستانی میڈیا کی ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے باعث بے نقاب ہو چکا ہے، محمد مظہر سعید شاہ نے مزید کہا کہ ہمارا دشمن ایک کم ظرف اور گھٹیا ہےجسکی کم ظرفی دنیا نے دیکھ لی ہے، کشمیر میں بھارتی جارحیت سے تیس بے گناہ اور معصوم شہری شہید ہوئے ہیں جس کی لواحقین کو دس لاکھ روپے فی کس کے حساب سے ادائیگی کی جا چکی ہے جبکہ زخمیوں اور عمارتوں کے نقصانات کاتخمینہ لگایا جا رہا ہے جسکے بعد انہیں بھی ادائیگی کر دی جائیگی، آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ایک ذمہ دار ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے اور پاکستانی میڈیا نے بھارت کے مقابلے میں انتہائی مثبت اور ذمہ دار رپورٹنگ کر کے بھات کے جھوٹے بیانیے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے.
پاکستان میں امن و امان میں پاکستان کی بہادر مسلح افواج کا اہم کردار اور کون شامل ہےہم افواج پاکستان کے شہدا ءکوخراج تحسین پیش کرتے ہیں، مظہر سعید شاہ نےکہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر حل کرانا چاہتے ہیں تو اسے اقوام متحدہ کی قرارداوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرائیں.