معرکہ حق میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنشان امتیاز (ملٹری)کےکردارپرپوری قوم کاسرفخرسے بلندہوگیا،مشعال ملک

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنشان امتیاز (ملٹری)کےکردارپرپوری قوم کاسرفخرسے بلندہوگیا ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنشان امتیاز (ملٹری) کی قیادت میں پاک فوج نے بھارت کومنہ توڑجواب دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو انسٹیٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیزمیں یوم شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مشعال ملک نے کہا کہ معرکہ حق میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کےکردارپرپوری قوم کاسرفخرسے بلندہوگیاہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنشان امتیاز (ملٹری)کی عالمی رہنمائوں بشمول امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کےساتھ ملاقاتیں مثبت رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنشان امتیاز (ملٹری) کی قیادت میں پاک فوج نے بھارت کومنہ توڑجواب دیا ۔مشعال ملک نے کہا کہ بھارت پہلگام یادیگرمن گھڑت دہشت گردانہ واقعے کی آڑمیں بغیرثبوت پاکستان پرالزام عائدکرسکتاہے،امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی جانب سے سیزفائراحسن اقدام ہے لیکن بھارت مکاردشمن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کاخطے میں کردارمثبت ہے جسے پوراخطہ سراہتاہے ،کشمیری شہدا کی قربانیوں سے کشمیر جلد آزادہوگا،ہم نے 50سال شملہ معاہدہ دیکھ لیااب وہ وقت گزرچکا اورآر ایس ایس اورجے ایس ایس کاگٹھ جوڑسامنے آ چکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کبھی بھی مذاکرات کی طرف نہیں آئے گی اورامریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اوردنیاکےدبائوکےبغیربھارت بات چیت کیلئے کبھی تیارنہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پہلگام سے لےکرحالیہ پاک بھارت کشیدگی تک متواتر دہشتگردی کروارہا ہے اورخود ہی دہشتگردی کرواکربغیرثبوت پاکستان پرالزامات لگانے میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہندوتواپالیسی دنیاپرآشکارہوچکی ہے اوربھارت کی موجودہ حکومت انتہاپسندنظریہ پرگامزن ہے،بھارت ملٹری آپریشنزکے ذریعے کشمیریوں کودبانے کی ناکام کوشش کررہا ہے ۔مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی حکومت جموں و کشمیرمیں امن پسندسیاسی قیادت کونظربندکئے ہوئے ہے اورآزادی اورامن کی بات کرنےوالی سیاسی قیادت کوجھوٹے مقدمات میں قید کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل370کی معطلی کےبعد بھارت کشمیرمیں جغرافیائی تبدیلیاں کررہاہے۔