وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔

مظفر آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے وزرائے حکومت میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ، پیر مظہرسعید شاہ، سردار جاوید ایوب کے ہمراہ کٹن کالونی کے احاطے میں پیر کو پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے عوام کردار ادا کریں، اپنی آئندہ نسلوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے شجرکاری کو فروغ دینا ہو گا، دین اسلام بھی ہمیں شجرکاری کی تلقین کرتا ہے۔

قبل ازیں وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مختلف عوامی وفود کے ساتھ ملاقات کی ، عوامی مسائل سنے اور جائز مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے جاگراں ہائیڈل پاور پراجیکٹ کے ان ٹیک کے بارے پی ڈی او حکام سے موقع پر بریفنگ لی اور ضروری احکامات جاری کئے ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نےقاضی الفت کی سربراہی میں وفد کے مطالبے پر جاگراں چنن سیری میں عوامی سہولت کیلئے 160 فٹ پل کی تعمیر کا اعلان کیا۔

مختلف عوامی وفود سے وزیراعظم آزاد کشمیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے، عوامی مسائل کا خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، میرٹ کو فوقیت دی ہے، حق داروں کو ان کا بنیادی حق فراہم کرنے کی قیمت چکا رہا ہوں، ذاتی نہیں قومی مفاد کو ترجیح بنایا ہے، پی ایس سی کو فعال کیا ہے، این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ پر نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا