مظفرآباد(سٹاف رپورٹر )حکومت آزادکشمیر کی ایکشن کمیٹی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت فیصل راٹھور نے کہا کہ ریاست ایک ہیجانی کیفیت میں ہے عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمے داری حکومت پر عائد ہے
ہم کوشش کررہے ہیں کہ ریاست کے امن کو برقرار رکھا جائے لاک ڈائون مودی سرکار کی روایت ہے بات چیت کے بغیر موجودہ صورتحال کا حل ممکن نہیں حکومت نے پہلے بھی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھا۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کے معمولات زندگی میں رکاوٹیں ڈالنا درست نہیں آزادکشمیر کی فضا امن و ھائی چارے کی ہےاس کو برقرار رکھا جائے ہم نہیں چاہتے کہ ریاست کے اندر ایسے حالات پیدا ہوں کہ نقصان دونوں اطراف ریاست کا ہی ہو.