اسلام آباد(نیوز رپورٹر)پاکستان سویٹ ہوم اورسرینا ہوٹل اسلام آباد کے اشتراک سے عظیم الشان برکت سحر کا انعقادکیا گیا ۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان کے اعزاز میں سرینا ہوٹل میں عظیم الشان برکت سحر کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ملک بھر کے معروف سیاسی، سماجی، کاروباری، صحافتی شخصیات اور پاکستان سویٹ ہوم کے ڈونرز نے کثیر تعداد میں شریک کی۔ اس دوراں پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کیلیۓ فنڈریزننگ کی ۔ پاکستان کے معروف سیاست دان ڈاکٹر محمد امجد نے اپنی طرف سے دو کروڑ روپے پاکستان سویٹ ہوم کو عطیہ دیئے۔
جبکہ سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی لاکھوں روپے سویٹ ہوم کے بچوں کی بہتر پرورش کے لیے دیئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ رمضان بابرکت مہینہ ہے ہمیں اس ماہ میں اپنے مال کی زیادہ سے زیادہ زکوۃ نکالنی چاہیے ۔ پاکستان سویٹ ہوم یتیم بچوں اور بچیوں کی پرورشش کا بہترین ادارہ ہے ۔ زمرد خان نے اس ادارے کو عالمی معیار کا بنایا ہواہے ۔ آج اس تقریب میں فنڈ ریزننگ کی تقریب کا انعقاد کرنا خوش آئندہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان کا کہنا تھا کہ میں فیصل کریم کنڈی سمیت تمام سیاسی ، کاروباری شخصیات کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ایک مرتبہ پھر پاکستان سویٹ ہوم پر اعتماد کا اظہار کیا۔ پاکستان سویٹ ہوم فرشتوں اور پریوں کا گھر ہے ۔ ہمارے بچے پاکستان اعلٰی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہے ۔ تمام ڈونرز کا پیسہ اچھے مقصد کے لیے استعمال ہو رہا ہے ۔ تقریب میں شہرت یافتہ قوال اجمل عباس نے محفل سماع سجائی اور سحر طاری کردیا۔ اور سرینا ہوٹل کی جانب سے سحری کا اہتمام بھی کیا گیا۔