گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی مولانا فضل الرحمان سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات

پشاور (سٹاف رپورٹر )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی، گورنر ہاؤس پشاور کے اعلامیہ کے مطابق سابق وزیر اعلی اور اکرم خان درانی، سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ، سید طاہر علی شاہ، سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود، سابق ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی، خیبرپختونخوا میں جمعیت علمائے اسلام کے راہنماء مولانا لطف الرحمان، صاحب زادہ اسجد محمود بھی اس موقع پر موجود تھے، ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال، سینیٹ انتخابات میں مشترکہ حکمت عملی، صوبہ میں امن و امان کی ابتر صورتحال، کرپشن بدعنوانیوں سمیت صوبائی حقوق اور ضم شدہ اضلاع کے باسیوں میں پائے جانے والے احساس محرومی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔