پشاور ( سٹاف رپورٹر )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے کوہاٹ یونین آف جرنلسٹس کے صدر فرحان بنگش اور کوہاٹ ڈویژن پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شاہد محمود کی قیادت میں وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی ،گورنر ہاوس حکام کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ملاقات میں کوہاٹ میں پراپرٹی مسائل اور جرنلسٹس کو درپیش مسائل پر بات چیت کی گئی.
اس موقع کوہاٹ میں گیس پریشر اور دیگر مسائل کے حل اور صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے گورنر نے فوری احکامات جاری کیئے ملاقات میں کوہاٹ تیراہ بازار صدر کے امتیاز ہاشمی اور جنرل سیکرٹری ذاکر شاہ بھی موجود تھے اس موقع پر بازاروں کو درپیش مسائل پر بھی بات جیت کی اس موقع پر صحافی فرحان بنگش اور شاہد محمود نے گورنر کو پریس کلب کوہاٹ آنے کی دعوت بھی دی.