گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی نو منتخب سینیٹر طلحہ محمود کے گھر آمد، کامیابی پر مبارکباد دی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نو منتخب سینیٹر طلحہ محمود کی رہائش گاہ پر گئے اور انہیں سینیٹ میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔بدھ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے امید ظاہر کی کہ سینیٹر طلحہ محمود کی ایوان بالا میں موجودگی بھٹو شہید کے وژن کے مطابق عوام کے مسائل کے حل میں کردار ادا کرے گی وہیں ان کے کردار سے ملک میں جمہوری اقدار کو بھی تقویت حاصل ہوگی۔ سینیٹر طلحہ محمود نے انتخابات میں تعاون پر گورنر کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے.