پاکستان اور تاجکستان کا بزنس فورم کے انعقاد پر اتفاق، تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان اور تاجکستان نے بزنس فورم کے انعقاد پر اتفاق کیا ہے۔ تاجکستان کے ناظم الامور سیدجون شفیع زودہ اسماعیل اور خیبر پختونخوا (کے پی کے) کے گورنر فیصل کریم کنڈی کے درمیان گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران طے پایا ہے کہ بز نس فورم کا انعقاد تاجکستان کے علاقے ختلون میں کیا جائے گا۔

گورنر ہائوس کے پی کے کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی کے رابطوں، تعلیم، زراعت، سیاحت، ثقافت اور فن، کھیل، بینکنگ، فضائی مواصلات سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ اور ترقی پر تبادلہ خیال کیا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تاجکستان میں سرمایہ کاری اور تعاون کے لیے خطے کے کامیاب کاروباری افراد کو راغب کیا جائے گا