اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان میں گورنر نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ والدہ کا سایہ اولاد کے لئے سب سے قیمتی اثاثہ ہوتا ہے اور ان کا بچھڑ جانا ناقابلِ تلافی صدمہ ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔ انہوں نے صوبائی وزیر داخلہ اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
