اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید عثمان علی شاہ نے ملاقات کی۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہاں ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی معاملات ، خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کو درپیش مسائل ، ان کی بحالی کے امور اور باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
