کوئٹہ(سی این پی)وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس نے کہا ہے کہ ،تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے جلد اپنی جماعت کا فیصلہ کرینگے،وہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کر رہے تھے
وفاقی وزیر نے کہا کہ عبدالقدوس بزنجو کیخلاف عدم اعتماد بلوچستان عوامی پارٹی پارٹی کا اپنا اندرونی فیصلہ ہے،انہوں نے کہا کہ اگلی نشست میں عدم اعتماد کے حوالے سے اپنی پارٹی کی پوزیشن واضح کردینگے
جمعیت علماء اسلام کو وزیراعلی کی آفر دینا کوئی حیران کن بات نہیں،ہماری جماعت کا ہر امیدوار موجودہ اور گزشتہ وزیراعلی سے زیادہ قابل ہے،بلوچستان میں حکومت سازی کا مولانا واسع فارمولا صحافیوں کا بنایا گیا ہے،بلوچ وزیراعلی کی روایت اب ماضی کی بات بن چکی
وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع اعلیٰ سطحی عسکری و سول حکام کے ہمراہ ضلع شیرانی روانہ ہو گئے،وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع کو چیف سیکرٹری بلوچستان ریسکو اینڈ ریلف آپریشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیں گے،مولانا عبدالواسع کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع شیرانی کا دورہ کررہا ہوں۔اور ذاتی طور پر جنگلات کو آگ سے بچاو آپریشن کی نگرانی کروں گا۔آگ بجھانے کے لئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے