سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔
پارٹی رہنما اسد عمر نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹڑ پر ایک پیغام بھی جاری کیا۔
اسد عمر نے تحریر کیا کہ شیریں مزاری کو غیر قانونی طور پر حراست میں لینے پر پارٹی کے کارکنان پاکستان بھر میں آج شام احتجاج کریں گے۔
خیال رہے کہ زمین پر قبضے کے کیس میں اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا ہے۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم انہیں گرفتار کرنے اسلام آباد پہنچی، اسلام آباد پولیس بھی محکمہ انسداد بدعنوانی کے ہمراہ موجود تھیں۔