تربیلا ڈیم میں پانی کی ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا ہے اور ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ ختم ہو گیا ہے۔
ارسا حکام کے مطابق تربیلا ڈیم میں مجموعی طور پر 1550 فٹ تک پانی ذخیرہ کیا جا سکتا ہے اور ڈیم کا ڈیڈ لیول 1398 فٹ ہے لیکن جب پانی اس لیول پر پہنچ جائے تو اس پانی کو استعمال نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس لیول سے نیچے موجود پانی ڈیم کی صحت کے لیے ضروری ہے۔
حکام کے مطابق اس وقت پاکستانی ڈیموں میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ 2 لاکھ 21 ہزار کیوسک فٹ ہے، جس میں سے منگلا ڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ 1 لاکھ 81 ہزار کیوسک فٹ اور چشمہ کے پر پانی کا قابل استعمال ذخیرہ 40 ہزار کیوسک فٹ ہے۔
ارسا کے مطابق اس وقت ڈیموں میں پانی کی آمد ایک لاکھ 56 ہزار کیوسک ہے جبکہ ڈیمو ں سے پانی کا اخراج 1 لاکھ 68 ہزار کیوسک ہے۔