پولو کو دنیا بھر میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی

لاہور :(سی این پی) وفاقی وزیر برائے خارجہ امور مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پولو کو دنیا بھر میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے ، یہ میچ ہم نے سفارتی تعلقات بہتر بنانے کے لیے کھیلا ، میچ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہوتے ہیں، پولو کلب گرائونڈ لاہور میں مہمان خصوصی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سفیر اسلام آباد سے باہر نکلے ہیں وہ خود دیکھ رہے ہیں،کہ پاکستان کا ماحول کیا ہے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جب بیرون ملک سے آئے لوگ ادھر آکر ہماری مہمان نوازی دیکھتے ہیں ان کا نظریہ تبدیل ہوتا ہے ،ہم تو چاہتے ہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر ہوں، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم میچ سیریز چاہتے ہیں۔ مگر انڈیا کو اپنے رویہ پر کشمیر کے معاملے پر نظر ثانی کرنی چاہیے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میچ سیریز ہونا انڈیا کے رویے پر انحصار کرتا ہے ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر پبلک ڈپلومیسی اقدام کے تحت ارجنٹائن ایمبیسی پاکستان کے تعاون سے، پاکستان اور ارجنٹائن کے کھلاڑیوں کے درمیان ایک دلچسپ پولو میچ تاریخی پولو کلب لاہور میں کھیلا گیا ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور ارجنٹائن، دونوں پولو کے کھیل سے جڑے ہوئے ہیں،اسپورٹس ڈپلومیسی کے اس منفرد ایونٹ میں پاکستان اور ارجنٹائن کے چند بہترین پولو کھلاڑیوں کو ایک نمائشی میچ کے لیے مدعو کیا گیا تھا مذکورہ تقریب میں غیر ملکی ممالک کے 20 سفیروں، سیاست دانوں، سماجی اسٹیک ہولڈرز اور میڈیا سمیت پولو شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔پولو گرائونڈ لاہور میں پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان میچ پانچ پانچ گول سے برابر رہا ،میچ کے اختتام پر وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کھلاڑیوں کے درمیان انعامات تقسیم کیے۔