اسلام آباد(سی این پی)اوورسیز پاکستانی کی 2 ہزار 5 سو اکتیس کنال زمین پر قبضہ کرلیا گیا، اوور سیز پاکستانی نثارافضل نے داد رسی کیلئے وزیراعظم، وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کردی،تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن سرکل نے واقعہ کیخلاف محکمہ مال کے نائب تحصیلدار، پٹواری سمیت 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتار کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں دو ملزمان نے عدالت سے ضمانت کرا لی ہے۔
نثار افضل نے کیپیٹل نیوز پوائنٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موضع راجڑ میں تین ارب روپے مالیت زمین کے انتقال میرے نام پر تھے، مدعی مقدمہ نثار کے مطابق پٹواری سے انتقالات کی کاپی لی،میرے علاوہ تین کے نام بھی درج تھے، مذکورہ انتقالات پر تین نام الماس، حق نواز اور راجہ شاہد کا بعد میں درج کیا گیا
تینوں افراد نے جعل سازی کر کے انتقالات میں اپنے نام درج کرائے، اینٹی کرپشن سرکل نے دھوکہ دہی، جعل سازی، فراڈ اور رشوت ستانی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ میں نائب تحصیلدار ملک صفدر اور پٹواری اورنگزیب بھی نامزد کیے گئے ہیں، نثار افضل کا کہنا ہے کہ دو افراد نے عدالت سے ضمانت کرالی ہے جبکہ باقی تین اب تک گرفتار نہیں ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ میری وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ وہ فوری طور پر ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے میری داد رسی کریں ان کا کہنا تھا کہ اوورز سیز پاکستانیوں کے ساتھ یہ معاملات ان کے اعتماد کو خراب کرینگے اور وہ پاکستان میں آکر مزید کاروبار کرنے سے گریز کریں گے۔نثار افضل نے کیپیٹل نیوز پوائنٹ کے نمائندے کو ویڈیو انٹرویو میں مزید کیا کچھ کہا مکمل انٹرویو کیلئے لنک کو کلک کریں کریں۔