اسلام آباد:(سی این پی) ڈی جی FIA ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کو تحقیقات کا حکم۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر اسلام آباد زون وقار احمد چوہان کی زیر نگرانی تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ تحقیقاتی ٹیموں کا 73 آڈٹ پیرا پر تحقیقات کا آغاز۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمینوں پر ناجائز قابض افراد کے خلاف گھیرا تنگ۔ تحقیقات کا عمل شروع ہوتے ہی FIA کازبردست ایکشن ۔ ابتدائی کاروائی میں ہی FIA کی ٹیم نے اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 17 میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی 35 کنال اراضی واگزار کروا لی.
واگزار زمین کی مالیت 300ملین ہے جس پر چار دیواری میں پلاٹنگ کی گئی تھی. مذکورہ جائیداد کا قبضہ موقع پر ہی متروکہ وقف املاک بورڈ کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کے حوالے کر دیا گیا. ایک اور کارروائی میں چکوال سے 507 کا کنال زرعی زمین واگزار کروا لی گئی. ایف آئی اے کی ٹیم نےچکوال ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مل کر اس گم شدہ زمین کو واگزار کروایا. مزید کاروائی میں چکوال سٹی میں تھنیل روڈ پر اوقاف کی اراضی پر ناجائز قبضوں کے خلاف آپریشن کیا اور ایک کنال کمرشل زمین کو قبضہ مافیہ سے چھڑوایا جس کی مالیت 30 ملین ہے۔ساتھ ہی تلہ گنگ میں ای ٹی پی بی کی جائیدادوں پر ناجائز قابضین کے خلاف بھی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا جس میں زرعی اور رہائشی اراضی 135 کنال 13 مرلہ کی زمین جس کی مارکیٹ ویلیو (55.13 ملین) کو واگزار کروایا. مزید کارروائی میں صرافہ بازار راولپنڈی میں گم شدہ زمین کو تلاش کیا گیا جس پر غیر قانونی تعمیر شدہ عمارت(مالیتی تقریبا دس ملین) تعمیر تھی. مذکورہ عمارت کو راولپنڈی ایڈمنسٹریشن اور متروکہ وقف املاک بورڈ راولپنڈی کے افسران کے ہمراہ فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سیل کر دیا گیا. راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم اضلاع میں تعینات کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے رابطہ کر لیا گیا متروکہ وقف املاک بورڈ کی جائیدادوں کی بازیابی کے لیے مزید کارروائیاں کی جا رہی ہیں.