وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کا مقدمہ عالمی فورمز پر لڑنےکا اعلان کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کے لیے لڑے جانے والے مقدمے پر تمام اخراجات آزاد کشمیر حکومت برداشت کرےگی۔
انھوں نے کہا کہ یاسین ملک نے بندوق کا راستہ چھوڑ کر پرُ امن جدوجہد کی، تمام عالمی فورمز متفق ہیں کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی جائز تحریک ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی عدالت نےکشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو 19مئی کو دہشتگردی کی فنڈنگ کے جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا اور پھر 6 روز بعد 25 مئی کو بھارتی عدالت نے یاسین ملک کو 2 بار عمر قید کی سزا سنائی جب کہ ان پر 10 لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا۔