وفاقی وزیر داخلہ اور وزارت داخلہ کی ہدایت پر NON-CPEC, CPEC اور نجی کمپنیوں میں کام کرنے والے چائنیز کی سکیورٹی کے لئے District Foreigner Security Cell قائم کرنے کا فیصلہ۔یہ فیصلہ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی زیر صدارت اہم اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہCPEC سکیورٹی کی طرز پر تمام SOPs کا اطلاق Non-CPEC سکیورٹی منصوبوں کے لیے بھی کیا جائے گا۔سپیشل برانچ، CTD اور سکیورٹی ڈویژن وقتاً فوقتاً سکیورٹی انتظامات کا آڈٹ کریں گے۔ DIG آپریشنز (District Foreigner Securi Cell)کے کام کی نگرانی کریں گیجس کی سربراہی ایڈیشنل ایس پی آپریشنز کریں گے۔اس سلسلہ میں اسلام آباد پولیس چائنیز زبان بولنے والے نوجوان پاکستانی مردوں اور عورتوں کی خدمات حاصل کرے گی تاکہ نان سی پیک منصوبوں اور دیگر نجی کمپنیوں کے لیے کام کرنے والے چینیوں کی مدد کی جا سکے۔دفتر خارجہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ضروری ہم آہنگی کی جائے گی۔ڈسٹرکٹ اینڈ فارنر سکیورٹی سیل میں ڈیٹا انٹیگریشن نادرا کی مدد سے کیا جائے گا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">