اسلام آباد :(سی این پی) ) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین میرے دل کے قریب ہیں، جی نائن میں سرکاری ملازمین کے بلاکس کی تزئین نو کے لیے 5 کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں کام فی الفور شروع ہوگا، شہباز شریف کو صرف پاؤں پڑنا آتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی سہ پہر سیکٹر جی نائن ٹو میں سرکاری ملازمین کے رہائشی بلاکس کی تزئین نو کے کام کے افتتاح کے موقع پر ہونے والی تقریب کے دوران کیا، علی نواز اعوان نے کہا کہ سرکاری ملازم کا بیٹا ہونے کے ناطے یہ ملازمین میرے دل کے قریب ہیں اور مجھے ان کے مسائل کا ادراک ہے انہوں نے کہا کہ کیٹیگری چھ کے ملازمین کے رہائشی بلاکس کی تزئین نو کے لیے 5 کروڑ روپے دے دیے ہیں اور کام کا آغاز فی الفور کیا جا رہا ہے سرکاری ملازمین کی سہولت کے جی نائن کے کمیونٹی سنٹر کی بحالی 5 کروڑ روپے کی لاگت سے ہو چکی ہے اور بہت جلد اس کا افتتاح ہو جائے گا اور ملازمین کو اپنے بچوں کی شادی کے لئے کسی بھی پرائیویٹ مارکی سے بہتر سروس فراہم کی جائے گی، علی نواز اعوان نے کہا کہ اس وقت الحمد للہ پورے اسلام آباد میں تاریخی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں جو پہلے کسی بھی حکومت کے نصیب میں نہیں تھے،انہوں نے کہا کہ بہت جلد مہنگائی میں کمی ہوگی اور تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ عدالتیں شریف فیملی سے رسیدیں مانگتی ہے وہ کبھی کسی جج کی ویڈیو آڈیو سامنے لے آتے ہیں کبھی کسی کا ایفی ڈیوٹ لیکن رسیدیں نہیں دیتیں، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے عدالت نے پوچھا کہ حدیبیہ مل آپ کی کہتے میری نہیں میرے والد کی ہے دوسری بچوں کی ہے اگر شہباز شریف کی اہلیت دیکھی جائے تو وہ صرف پاؤں پڑنے کی ہے، علی نواز اعوان نے جی نائن ٹو میں کھیل کے میدان کے لیے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا، اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عامر مغل نے کہا کہ اس وقت پورے اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا ہوا ہے ہم شہر میں ہوتے ہیں تو ہمیں لگتا ہے کہ شہر میں زیادہ کام ہورہے ہیں دیہی علاقوں میں میں ہوتے ہیں تو لگتا ہے یہاں زیادہ کام ہو رہا ہے، یونین کونسل جی نائن ٹو کے سابق چیئرمین ملک رفیق نے اپنی یونین کونسل میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروانے پر علی نواز اعوان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جی نائن میں اب تک کروڑوں روپے کی لاگت سے سڑکوں، فلیٹس، کمیونٹی سینٹر کا کام ہو چکا ہے اور مزید جاری ہیں
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">