شیخوپورہ میں کار پر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق کار سوار افراد لاہور سے اپنے گھر مریدکے جارہے تھے کہ اس دوران گھات لگائے ملزمان نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چاروں افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کاکہنا ہےکہ جاں بحق افراد کی شناخت کرلی گئی ہے جن میں عادل بٹ، عاصم بٹ، کاشف اور خالد شامل ہیں جب کہ ان تمام افراد کا تعلق مریدکے کے علاقے ہدوکے سے تھا۔پولیس کےمطابق چاروں افراد کا قتل ابتدائی طور پر دیرینہ دشمنی لگتی ہے تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔