اسلام آباد (سی این پی)دارالحکومت اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کی ایک عہدیدار کو اس کے سیکیورٹی گارڈ نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ ڈالا۔تفصیلات کے مطابق سویڈن سے تعقلق رکھنے والی یونیسیف کی عہدیدار نے آبپارہ پولیس سے رابطہ کیا تاکہ ان کی رہائش گاہ پر تعینات سیکیورٹی گارڈ کے خلاف شکایت درج کی جائے جس نے مبینہ طور پر ان کا ریپ کیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون 10 جنوری سے پاکستان میں کام کر رہی ہیں۔فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق گارڈ 11 مارچ سے جی-6/4 میں اس کی رہائش گاہ پر تعینات تھا، وہ ان کے بیڈروم میں داخل ہوا اور انہیں زیر کرنے کے بعد گلا گھونٹنے کی کوشش کی اور بعد میں ان کا ریپ کیا۔آبپارہ پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو جرم کرنے کے بعد فرار ہونے والے گارڈ کا سراغ لگائے گی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">